دبئی:متحدہ عرب امارات میں آج سے ویزا ایمنسٹی اسکیم کا آغاز ہوگیا، غیر قانونی طور پر مقیم افراد کیلئے ویزالینے کا یہ نادر موقع ہے۔
متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد آج سے بغیر جرمانےاور پابندی کے وطن جانے کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔
ویزا ایمنسٹی اسکیم کے تحت نوکری کی تلاش کرنے والوں کو بغیر اسپانسر کے متحدہ عرب امارات کا 6ماہ کا ویزا بھی مل سکےگا۔
متحدہ عرب امارات کی ویزا ایمنسٹی اسکیم سے مستفید ہونے کے لیے پاکستانیوں کیلئے سفارت خارنے اور قونصل خانوں میں ہیلپ لائن سینٹر قائم کر دیے گئے ہیں۔