نیجنگ:پائلٹس کو زمین سے ہزاروں فٹ بلندی پراکثر و بیشتر ایسی غیر متوقع صورتحال پیش آتی ہے کہ بچ نکلنا مشکل ہو جاتا ہے ۔
چین میں ہونیوالے اس حادثے کو ہی دیکھ لیں جس میں ہیلی کاپٹر پائلٹ کے قابو سے باہر ہو گیا۔
بے قابو ہیلی کاپٹر ہوا میں بری طرح سے گھومتا ہوادیکھتے ہی دیکھتے کریش ہو گیا تاہم یہ کسی خوش قسمتی سے کم نہ تھا کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن ہیلی کاپٹر میں سوار چار افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال بھیجا گیا۔