جسٹس شوکت صدیقی کے حساس اداروں کیخلاف ریمارکس حذف

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے حساس اداروں کے خلاف ریمارکس عدالتی آرڈر سے حذف کردیئے گئے۔
وزارت دفاع کی جانب سے دی گئی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بنچ نے حساس اداروں کے خلاف ریمارکس حذف کرنے کی درخواست کی سماعت کی اور ہائی کورٹ نے عدالتی آرڈر سے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے ریمارکس حذف کر دیئے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور ایڈوکیٹ جنرل طارق محمود جہانگیری نے بنچ کی تشکیل میں کسی دباؤ کے تاثر کو رد کردیا ہے۔