اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت سازی کے امور کو حتمی شکل دینے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس آج سہ پہر 3 بجے بنی گالہ میں طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین سمیت دیگر پارٹی رہنما شریک ہوں گے جب کہ اجلاس میں وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کے امور پر غور ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ حکومت سازی کے فارمولے پر بھی غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان آج بنی گالہ میں ایم کیوایم کے وفد سے ملاقات کریں گے جب کہ ان کی بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفد سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔