تحریک انصاف کو 8 آزادایم این ایزکی حمایت حاصل ہوگئی،فوادچوہدری

عام انتخابات میں اکثریت ملنے کے بعد تحریک انصاف کی وفاق میں حکومت سازی کے لیے مشاورت اور نمبر گیم پورا کرنے کے لیے آزاد امیدواروں سمیت دیگر جماعتوں کے ارکان کو ملانے کی تگ و دو جاری ہے۔اس سلسلے میں ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہےکہ پی ٹی آئی کے پاس آزاد ایم این ایز کی تعداد 8 تک پہنچ گئی ہے اور مزید 2 آزاد ارکان قومی اسمبلی سے بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف کے امیدوار کو ہرانے والے ایم این اے شبیر قریشی سے معاملات طے پاگئے ہیں جب کہ نو منتخب آزاد ایم این اے علی محمد مہر بھی پی ٹی آئی ٹیم کاحصہ بننے کوتیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق 13 میں سے 6 آزاد ارکان پہلے ہی تحریک انصاف کا حصہ بن چکے ہیں۔