روسی سائنس دان وکٹرکدریا تسوف نے وطن سے غداری کرتے ہوئے مبینہ طور پر مستقبل کے جدید ترین لڑاکا طیارے مگ 41 (MiG-41) سے متعلق انتہائی خفیہ معلومات امریکا کودے دیں۔
روسی میڈیا کے مطابق معلومات لِیک کرنے پر وکٹرکدریا تسوف کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔وکٹر پر الزام ہےکہ اس نے نیٹو کے ایک رکن ملک کو یہ معلومات فراہم کیں۔
روسی نیوز ایجنسی ٹاس (Tass) کی رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ خفیہ معلومات نیٹو کے کس رکن کو فراہم کی گئیں، تاہم کہا یہ جا رہا ہے کہ وکٹر نے خفیہ ترین رکھی گئی معلومات امریکا کو دی ہیں۔
دوسری جانب امریکا کی اسٹریٹیجک کمانڈ کے سربراہ جنرل جان ہائٹن نے حکومت کو خبردار کیا تھا کہ روس کے خلاف دفاعی اقدامات نہ کیے گئے تو بہت دیر ہو جائےگی،کیونکہ اس ٹیکنالوجی کے سامنے امریکا بےبس ہے۔