لاہور:عام انتخابات کے بعد ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) میں رسہ کشی جاری ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے13 نو منتخب آزاد ارکان کامسلم لیگ ن کے ساتھ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ 13 ارکان صوبائی اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں اس کے ساتھ پنجاب میں حکومت ہم ہی بنائیں گے۔
نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتےہوئے رانا ثنااللہ نے کہاکہ حکومت بنانے کے لیے 18 اراکین کی ضرورت ہے جب کہ پیپلزپارٹی کے 6 اور 13 آزاد ارکان کے ملنے سے ہماری حکومت پنجاب میں بن جاتی ہے۔