بی اے پی نے جام کمال کووزیراعلیٰ اور عبدالقدوس کو اسپیکر نامزد کردیا

کوئٹہ: بی اے پی نے جام کمال کو وزیراعلیٰ بلوچستان اور عبدالقدوس بزنجو کو صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کے لیے نامزد کر دیا۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکریٹری منظور کاکڑ کا کہنا تھا کہ ہم نےجمہوری انداز سے بلوچستان کے عوام کے لیے فیصلے کیے ہیں ، انہوں نے فیصلہ کیا گیاہے کہ جان محمد جمالی نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی بننے سے اپنا نام واپس لے لیا ہےجبکہ اب عبدالقدوس بزنجو اسپیکر اورجام کمال وزیراعلیٰ بلوچستان ہونگے۔
سیکریٹری جنرل بی اے پی نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے لیے دیگر جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے نامزد امیدوار جام کمال کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم صوبے میں اکثریت حاصل کر چکے ہیں لیکن اکثریت کے باوجود دیگر جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔
نامزد وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ وفاق سے صوبے کا جائز حق ضرور لیں گے اور جو لوگ ملک کے آئین کو تسلیم کریں گے ان سے بات چیت ہو گی۔