زیر تعمیر بھارتی سیمنٹ فیکٹری میں کرین حادثہ۔ 6مزدور ہلاک

نئی دہلی:بھارت میں ایک زیر تعمیر سیمنٹ فیکٹری کی جگہ کرین حادثے میں 6 مزدور ہلاک ہوگئے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ کرنا ٹھاکے ضلع کالابوراگائی میں اس وقت پیش آیا جب ایک زیر تعمیر سیمنٹ فیکٹری کی جگہ پر اچانک کرین گرگئی جسکے نتیجے میں 6 مزدور موقع پر ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا،زخمی ہونیوالے مزدور کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرادایا گیا حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔