چاچا پی ٹی آئی عمران خان سےملنے کیلئے سائیکل پر روانہ

 

اوچ شریف: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کیلئے پی ٹی آئی کا دیوانہ سائیکل پر چل پڑا،چاچاپی ٹی آئی شوکت حسین عمران خان سے ملاقات کیلئے اوچ شریف سے روانہ ہو گئے ہیں ،چاچا پی ٹی آئی شوکت حسین نے گزشتہ روزصبح 7 بجے سائیکل پر سفر کا آغاز کیا تھا، جو کہ اس وقت شجاع آباد پہنچ گئے ہیں۔

چاچا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے لیڈر عمران خان سے ملنے کے لئے اسلام آبادجارہا ہوں،عمران خان کونئے پاکستان اورالیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دینی ہے، انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ عمران خان ملاقات کا موقع دے دیں گے۔