وینزویلا کےصدرنکولس موڈروقاتلانہ حملےمیں بال بال بچ گئے

 

کراکس:وینزویلا کےصدرنکولس موڈروقاتلانہ حملےمیں بال بال بچ گئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق فوجی تقریب کے دوران صدر نکولس موڈرو پر چھوٹے ڈرونز کے ذرئعے حملہ کیا گیا ،تاہم نکولس موڈرو محفوظ رہے۔

وزیراطلاعات وینزویلا نے کہا ہے کہ فوجی تقریب کے دوران دھماکہ خیز مواد سے لدے ڈرونز گرائے گئے ،حملےمیں نیشنل گارڈز کے7اہلکارزخمی ہوگئے۔

حملے کےبعد تقریب میں شریک فوجی دستوں میں بھگدڑمچ گئی،حملے کے بعد صدرنکولس موڈروکومحفوظ مقام پر منتقل کردیاگیا،نیشنل گارڈزنےصدرموڈرو کےقریب آنےوالےڈرون مارگرائے۔