اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے ماضی کی روایت کوبرقرار رکھتے ہوئے ملک کے70ویں یوم آزادی کے پرمسرت موقع پرملک بھرکی جیلوں میں قیدہزاروں قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی جائے گی جب کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید نواز شریف،مریم نوازاورکپٹن(ر)صفدرکی سزاؤں میں کمی نہیں کی جائے گی۔
نگراں وزیر اطلاعات سیدعلی ظفرنے کہا ہے کہ نواز شریف،مریم نوازاورکپٹن(ر)صفدرکی سزاؤں میں کمی نہیں کی جائے گی کیونکہ ان پراس کااطلاق نہیں ہوتا ہے اور یہ اطلاق صرف ان پُرانے قیدیوں پر ہوتا ہے جن کی سزاکی مدت پوری ہونے کے قریب ہوتی ہے۔
سید علی ظفر نے کہاکہ قانون کاطالبعلم ہونے کے ناطے قانون کوسمجھنے اور اس پرعملدرآمد یقینی بنانے پر یقین رکھتاہوں بطور وزیر اطلاعات و وزیر قانون مجھ پربھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔