کیمروں کا معاملہ ماضی کے واقعات کا تسلسل ہے۔فائل فوٹو
کیمروں کا معاملہ ماضی کے واقعات کا تسلسل ہے۔فائل فوٹو

ایم آئی ایف سے قرض لینا تباہ کن ہوگا،سینیٹر رضا ربانی

سینیٹ کے سابق اسپیکراورپاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہا اگرنگراں وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف کا پیکج تیار کیا ہے تو انہوں نے اپنے قانونی دائرہ کار سے تجاوز کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے سیکریٹری اسٹیٹ کا بیان واضح ہے کہ آئی ایم ایف سامراجی قوتوں کا آلہ کار ہے، سامراجی طاقتیں آئی ایم ایف اور دیگراداروں کو استعمال کرنا چاہتی ہیں۔

رضا ربانی نے کہا کہ امریکا کا ایجنڈا ہے کہ خطے میں اختلافات قائم رہیں جبکہ وہ پاکستان کا مخصوص کردارچاہتا ہے۔

انہوں نے خبردارکیا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا تباہ کن ہوگا، نئی حکومت کوئی ایسا قدم نہ اٹھائے، اگر نئی حکومت آئی ایم ایف کے پاس جانے کا سوچتی بھی ہے تو اس پرپارلیمان میں بحث کرائی جانا چاہیئے۔

یاد رہے کہ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے آئی ایم ایف کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کا آئی ایم ایف سے قرض کے لیے درخواست کی صورت میں اگر بیل آؤٹ فنڈ دیا جاتا ہے تو اس سے چین کے قرضے ادا کئے جاسکتے ہیں۔