کراچی،کمسن بچی سےزیادتی اورقتل میں گرفتاربہنوئی نےاعتراف جرم کرلیا

کراچی : گزشتہ دنوں کمسن بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل میں گرفتار اسکے بہنوئی نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر عابد قائم خانی کے مطابق گرفتار ملزم عارف شاہ نے دوران تفتیش اعتراف جرم کیا ہے اور اس کےعلاوہ ملزم 3 سے 4 بار بچی سے زیادتی کرچکا ہے اور ملزم بچی کو ڈرانے کے لیے اس کے جسم کو سگریٹ سے جلاتا بھی رہا ہے۔

خیال رہےکہ گزشتہ ہفتے پیش آنے والے اندوہناک واقعے میں مقتولہ کے بہنوئی سمیت چار افراد کو مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا گیا تھا۔