سانحہ کوئٹہ کی دوسری برسی، وکلا کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

کوئٹہ: سانحہ کوئٹہ کی آج دوسری برسی منائی جارہی ہے۔ اس موقع پر صوبے کی وکلا تنظیموں کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا گیا ہے اور شہدا کی یاد میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
یاد رہے کہ کوئٹہ کے سول اسپتال میں 8 اگست 2016 کو خودکش دھماکا ہوا تھا جب بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے مقتول صدر بلال انور کاسی کی میت سول ہسپتال لائی گئی تھی۔
اس بدترین خودکش حملے میں 54 وکلا سمیت 74 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
آج صوبے کی وکلا تنظیموں کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ میں شہدا کی یاد میں سیمینار منعقد کیا جائے گا، جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے وکلا شرکت کریں گے۔