اسلام آباد: پاکستان کے سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے آسٹریلیا میں پاکستانی طالب علم کو نسل پرستی کا نشانہ بنائے جانے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے معذرت کی ہے۔
شنیرا اکرم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ حملہ انتہائی ناگوار ہے۔ آسٹریلیا رہنے کے لئے ایک محفوظ اور زبردست جگہ ہے لیکن تمام ممالک کی طرح ہمارے ہاں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
شنیرا نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ملک کی جانب سے عبداللہ اور ان کے اہل خانہ سے معافی بھی مانگی۔