بیجنگ :دفاتر میں ملازمین کو دی جانے والی سزائیں کبھی چھٹی بند کرنے کی صورت میں ملتی ہے تو کبھی دوہرا کام کرنا پڑ جاتا ہے ،تاہم ایسی ہتک آمیز سزا کے بارے میں نا تو آپ نے پہلے کہیں سنا ہو گا،نا ہی دیکھا ہو گا۔
چین کی ایک کمپنی نے اپنے ملازمین کو شہر کے مصروف ترین تجارتی علاقے میں گھٹنوں کے بَل رینگنے پر مجبورکر دیا۔ یقیناآپ سوچ رہے ہونگے کہ آخر ملازمین سے ایسی کیا خطا سر زد ہو گئی ہے جسکی انہیں اتنی ہتک آمیز سزا دی گئی ہے تو حیرت انگیز بات یہ تھی کہ اس سزا کا مقصد صرف اور صرف ملازمین کی سخت ترین دباؤ کے خلاف مزاحمت کی آزمائش تھا۔
اس طرح سینکڑوں راہگیروں کے درمیان سے نگاہیں زمین کی جانب کئے اور گھٹنوں کے بَل چلتے ہوئے تمام ملازمین نے مضبوط اعصاب کے مالک ہونے کا ثبوت پیش کیا اور کمپنی کے مالک کو بتا دیا کہ چاہے کتنا ہی کٹھن مسئلہ کیوں نہ در پیش ہو وہ بآسانی اس سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔