عراق میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل

 

بغداد:عراق میں داعش کے دہشت گردوں نے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعہ دارالحکومت بغداد کے شمال میں بیجی ڈسٹرکٹ میں پیس آیا۔ تمام مقتولین اپنے گاؤں البْو جْوواری میں داخل ہونے والی چیک پوسٹ کے پاس پہنچے تو انہیں ہلاک کر دیا گیا۔

 

حکومتی اہلکاروں کے مطابق داعش کے دہشت گرد ہمرین پہاڑیوں کے دوسری طرف سے اتر کر دریائے دجلہ سے گزرتے ہوئے البو جْوواری کے گاؤں پہنچے تھے۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق داعش مخالف ملیشیا حَشد الشعبی سے بتایا گیا ہے۔