قومی اسمبلی کی 8 اورصوبائی اسمبلیوں کی 5 نشستیں خالی قرار

اسلام آباد: قومی و صوبائی اسمبلیوں میں حلف برداری کے بعدالیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 8 اور صوبائی اسمبلیوں کی 5 نشستیں خالی قرار دے دیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق این اے 35 بنوں، این اے 63 راولپنڈی، این اے 53 اسلام آباد، این اے 65 چکوال، این اے 69 گجرات، این اے 124 لاہور، این اے 131 لاہور اور این اے 243 کراچی خالی قرار دے دی گئی ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے این اے 35، 53، 131 اور 243 سے استعفی دیا،پرویز الہیٰ نےقومی اسمبلی کی نشستوں این اے 65 اور 69 سے استعفیٰ دیا،غلام سرور نے این اے 63 سے استعفی دیا،مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے این اے 124 سےاستعفیٰ دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کی نشستوں پی پی 164 اور پی پی 165 سے استعفیٰ دیا۔
سابق وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک پی کے 61 اور پی کے 64 سے مستعفی ہو گئے۔علی امین گنڈا پور پی کے 97 سے مستعفی ہوئے جب کہ امیر حیدر ہوتی پی کے 53 سے مستعفی ہوئے۔