یوم آزادی پر پاک فوج کا قوم کو تحفہ، 1کروڑ درخت لگانے کا اعلان

راولپنڈی : یوم آزادی کے موقع پرپاک فوج کا پاکستانی قوم کو تحفے کے طور پر ایک کروڑ درخت لگانے کا اعلان کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف اور انکی اہلیہ نے ملک گیر‘سرسبزوشاداب پاکستان’مہم کا آغاز کیا ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کو زیادہ سے زیادہ درختوں کی اشد ضرورت ہے ملک بھر میں ہر ایک کو پودے لگانے کو ترجیح دینی چاہیے، درخت زندگی ہیں، درخت لگائیں زندگی بچائیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ شہر کاری مہم میں ماحولیاتی ایجنسیوں، محکمہ جنگلات اور زراعت کا تعاون بھی شامل ہو گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آج پاک فوج نے ملک بھر میں 20 لاکھ پودے لگائے اور عوام سے قومی مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل کی۔