‘ملک امریکی پابندیوں سے زیادہ حکومتی بدانتظامی کا شکار ہے۔روحانی

تہران: ایرانی سپریم لیڈر صدر حسن روحانی کی پالیسیوں سے نالاں ہو گئے، آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے ایران کو بیرونی نہیں اندرونی مسائل کا سامنا ہے، واشنگٹن سے جنگ ہو گی نہ مذاکرات۔
خامنہ ای حسن روحانی سے خفا ہو گئے، انکا کہنا تھا کہ اتنے مسائل پابندیوں سے نہیں پیش آرہے جتنے حکومتی بد انتظامیوں کی وجہ سے سامنے آئے ہیں۔ سپریم لیڈر نے امریکی صدر ٹرمپ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک بیوقوف شخص ایرانی قوم کو یہ کہہ کر گمراہ کر رہا ہے کہ ان کا پیسہ شام میں جھونکا جا رہا ہے، امریکی پابندیوں کے ساتھ مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے ٹویٹ کیا کہ واشنگٹن سے نہ تو جنگ ہو گی اور نہ ہی کوئی مزاکرات کئے جائیں گے۔