ایم کیو ایم نے تحریک انصاف سے 2وزارتیں مانگ لیں

 

اسلام آباد: تحریک انصاف کے اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے تحریک انصاف سے 3 اہم وزارتیں میں سے 2لینے کا مطالبہ کر دیا ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے ایسا مطالبہ کر دیا جس کے بارے میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سوچا بھی نہیں تھا ۔ایم کیو ایم نے تحریک انصاف سے صحت ، تعلیم اور آئی ٹی کی وزارتیں لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ ان 3 وزارتوں میں سے2 وزارتیں ہمیں دی جائیں ۔

 

یہ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ مرکز میں تحریک انصاف سے اتحاد کے بعد ایم کیو ایم وزارت پورٹ ایند شپنگ مانگے گی لیکن اس مطالبے کے بعد تمام امکانات ختم ہو گئے ہیں ۔