حامد میرنے نجی ٹی وی چینل جیو نیوزسے راہیں جداکرلیں

 

اسلام آباد:نجی ٹی وی چینل کے مشہور اینکر پرسن حامد میرنے 16 سال کے طویل عرصے بعد مذکورہ چینل سے راہیں جداکر لی ہیں،تفصیلات کے مطابق مذکورہ نیوز چینل کے مشہور پروگرام کی میزبانی محمد جنید کو مل گئی ،محمد جنید گزشتہ کئی سالوں سےاسی چینل کے ساتھ وابستہ ہیں انہوں نے کئی میزبانوں کی غیر موجودگی میں ان کے پروگراموں کی میزبانی کی ،اب حامد میر کے جانے کے بعد چینل انتظامیہ نے انہیںپروگرام کی میزبانی کے لئے چن لیا ہے ۔

اس حوالے سے انہوں نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پروگرام پاکستان کا سب سے پرانا سیاسی پروگرام ہے،جسے حامد میر 16 سال سے چلا رہے تھے اب جب وہ یہاں نہیں ہے تو یہ پروگرام میں کروں گا ،یہ میرے لئے اعزاز سے کم نہیں لیکن مشکل وقت میں ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے۔واضح رہے مشہور اینکر پرسن حامد میرنے نئے نجی چینل جی این این کو بطور صدر جوائن کر لیا ہے۔