لاہور : سینئر تجزیہ کار کامران خان نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اس وقت بڑی اذیت سے گزررہے ہیں، ایک طرف ان کے بڑے بھائی نو ازشریف جیل میں ہیں تو دوسری جانب انہیں پارٹی کے اندر سے تنقید کا سامنا ہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کامران خان نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو اس بات پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے کہ وہ پنجاب میں حکومت سازی کرنے کے لئے آزاد امیدواروں کو مسلم لیگ ن میں شامل نہیں کر سکے ۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے شہبازشریف کا کہنا ہے کہ انہوں نے آزاد امیدواروں سے رابطے کئے تھے لیکن وہ مسلم لیگ ن میں شامل نہیں ہوئے ۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں بھی حاضر ی لگاتے وقت ان کا اس طرح خاطرخواہ استقبال نہیں کیاگیا ،جس طرح آصف زرداری اور عمران خان کی آمد پر پارٹی ارکان نے جوش و جذبے کا اظہار کیا ۔ کامران خان نے بتایاکہ اب پیپلزپارٹی کی جانب سے بھی ان کے وزیر اعظم کیلئے بطور اپوزیشن کے مشترکہ امیدوارپر تحفظات ا ظہار کیا جارہاہے ۔