لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی نے پنجاب میں اسپیکراورڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ آج پنجاب اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا جس میں پاکستان تحریک انصاف کی اجانب سے چوہدری پرویز الٰہی اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے چوہدری محمد اقبال نامزد کیا گیاہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف اور (ن) لیگ سیاسی ایجنڈے سے عاری اور جمہوریت سے نا واقف ہیں، ایک پیٹ پھاڑنے کی باتیں کرتے تھے دوسرے بینظیر شہید کا گھر گرانے کی بھڑکیں مارتے ہیں۔