شاہین آفریدی تیز ترین 150ون ڈے وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر بن گئے

شاہین شاہ آفریدی نے میچ 46 رنز کے 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا

October 25, 2026 · اسپورٹس
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

لاہور: ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے وقار یونس اور شعیب اختر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ٹرائی نیشن سیریز کے دوران انگلینڈ کے خلاف میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میں 150 وکٹیں  حاصل کرلیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے میچ 46 رنز کے 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا اور پاکستان کی طرف سے تیز ترین 150 وکٹیں مکمل کرنے والے فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان یہ اعزاز اپنے 80 ویں ایک روزہ میچ میں ٹام بینٹن کو آؤٹ کرکے اپنے نام کیا۔

اس سے قبل وقار یونس اور شعیب اختر جیسے لیجنڈ فاسٹ بولرز نے 91،91 ایک روزہ میچز میں 150 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

ٹام بینٹن نے اپنی گزشتہ چار اننگز میں مسلسل چار نصف سنچریاں اسکور کی تھیں، تاہم شاہین کی فل لینتھ گیند پر کور کے علاقے میں کیچ دے بیٹھے۔ شاہین آفریدی نے اپنے 80ویں ون ڈے میچ میں 150 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا، جبکہ پاکستان کے سابق فاسٹ بولرز وقار یونس اور شعیب اختر نے یہ کارنامہ 91، 91 میچز میں انجام دیا تھا۔

پاکستانی بولرز میں شاہین آفریدی اب اس سنگ میل تک پہنچنے والے دوسرے تیز ترین بولر ہیں۔ ان سے آگے سابق آف سپنر ثقلین مشتاق ہیں، جنہوں نے 78 ون ڈے میچز میں 150 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

عالمی سطح پر شاہین آفریدی 150 ون ڈے وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر چوتھے تیز ترین بولر بن گئے ہیں۔ نیپال کے سندیپ لامیچھانے نے 73 میچز میں یہ اعزاز حاصل کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا، جبکہ آسٹریلیا کے مچل سٹارک نے 77 میچز میں 150 وکٹیں مکمل کی تھیں۔