وزارت عظمیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم

اسلام آباد: ملک کے 22ویں وزیراعظم کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا۔وزارت عظمیٰ کیلئے2 ممبران قومی اسمبلی نے کاغذات جمع کرائے ہیں ۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق وزارت عظمیٰ کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی 2 بجے تک وصول کیے گئے جس کے،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کے ناموں کا باضابطہ اعلان ہوگا۔
اطلاعات کے مطابق جن دو امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ان میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف شامل ہیں۔
خیال رہےکہ وزیراعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی شام ساڑھے 3 بجے شروع ہوگا جس کے دوران ایوان کی تقسیم سے قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔