لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار محمد خان لغاری نےوزیراعلیٰ پنجاب بننے کی خبروں کی تردید کرتےہوئے کہاکہ وہ بحیثیت رکن قومی اسمبلی حلف اٹھا چکے ہیں اور وہ پنجاب اسمبلی کی جیتی ہوئی نشست سے مستعفی ہو چکے ہیں۔
اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ تحریک انصاف کی طرف سے پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ کے لیے سردار محمدخان لغاری مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
سردار محمد خان لغاری عام انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہوئے ہیں وہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 192 ڈیرہ غازی خان 4 اور پی پی 292 ڈی جی خان 8 سے کامیاب ہوئے ہیں۔