تحریک انصاف کی قیادت نے خیبرپختونخوا کابینہ کی منظوری دیدی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)قیادت نےبنی گالہ میں ہونے والی طویل مشاورت کے بعدخیبرپختونخوا کابینہ کی منظوری دے دی ہے۔ مشاورتی اجلاس میں نومنتخب وزیراعلیٰ محمود خان، اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے بھی شرکت کی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دس رکنی کابینہ کی منظوری دے دی ہے، اختلافات سے بچنے کے لیے وزراء کے ناموں کو خفیہ رکھا جارہا ہے اور عمران خان کی ہدایت کے مطابق ناموں کو ظاہر نہیں کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ میں ایک خاتون وزیر بھی شامل ہیں۔ کابینہ میں زیادہ تر گزشتہ حکومت کے وزراء بھی شامل ہیں، عاطف خان اور شہرام خان کو سینئر صوبائی وزیر کی منظوری دے دی گئی ہے۔