پشاور ہائیکورٹ نے ماتحت عدالتوں کے پانچ ججز کو برطرف کردیا

پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے برطرف ججز میں تین ایڈیشنل سیشن اور دو سول جج شامل ہیں۔

August 17, 2018 · قومی

پشاور:پشاور ہائیکورٹ نے ماتحت عدالتوں کے پانچ ججز کو برطرف کردیا۔
پانچوں ججز کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر برطرف کیا گیا ہے۔
پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے برطرف ججز میں تین ایڈیشنل سیشن اور دو سول جج شامل ہیں۔