عمران خان پی ایم سیکریٹریٹ میں ملٹری سیکریٹری کےمکان میں رہیں گے،نعیم الحق

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہےکہ پرائم منسٹرہاؤس کی کالونی میں عمران خان کے لیے گھر تیار ہوگیا ہے، عمران خان پی ایم سیکرٹریٹ میں ملٹری سیکرٹری کےمکان نمبرایک میں رہیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے بتایا کہ پرائم منسٹرہاؤس کی کالونی میں عمران خان کے لیے گھر تیار ہوگیا ہے، عمران خان پی ایم سیکرٹریٹ میں ملٹری سیکرٹری کےمکان نمبرایک میں رہیں گے، میں عمران خان کے ساتھ رہوں گا، یہ رہائش گاہ ملٹری سیکریٹری کی ہے اور مکان کی سیکیورٹی کلیرنس کرلی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ آج بھی عمران خان آئےتو انہیں دھکے پڑے ہیں، یہ بہت ہی افسوس کی بات ہے، مجھے فوری طور پر ایس ایس پی سیکیورٹی سے بات کرنی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے حوالے سے نعیم الحق نے کہا کہ عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب کا اعلان شام کو کریں گے۔