NEW DELHI, INDIA - DECEMBER 7: Imran Khan, Chairman, Pakistan Tehreek-E-Insaf during an interaction session on the second day of the Hindustan Times Leadership Summit on December 7, 2013 in New Delhi, India. (Photo by Virendra Singh Gosain/Hindustan Times via Getty Images)

وزیر اعظم عمران خان کی خوش بختی میں22 کا ہندسہ نمایاں

عمران خان نے پاکستان کو 1992 کا ورلڈ کپ جتوایا اورپھر1996 میں تحریک انصاف کی بنیاد رکھی تھی۔

عمران خان نے 18 سال کی عمر میں 1971 میں پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کیا اور پھر تقریباً 22 سال بعد 1992 میں پاکستان کو کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنوایا۔

انہوں نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد 1996 میں تحریک انصاف کی بنیاد رکھی اورپھر22 سال کی سیاسی جدوجہد کے بعد 2018 میں ملک کے وزیراعظم منتخب ہوئے۔

عمران خان جمعہ 17 اگست 2018  کو ملک کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے، اسی طرح عمران خان نے پہلی مرتبہ 2002 میں قومی اسمبلی کی نشست جیتی تھی۔ اس طرح غور کیا جائے تو 2002 میں بھی 22 کا ہندسہ نمایاں ہے۔