قومی ترقی میں مسیحی برادری کا کردار قابل قدر ہے، آرمی چیف

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارے کیلئے کوشاں ہیں، قومی ترقی میں مسیحی برادری کا کردار قابل قدر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مسیحی برادری کے اعزاز میں عشائیہ میں شرکت کی،
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ کارڈنل جوزف کی تقرری سے قومی ہم آہنگی کو فر4وغ ملے گا، قومی ترقی میں مسیحی برادری کا کردار قابل قدر ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ ملکی دفاع میں اقلیتی بھائی کسی سے پیچھے نہیں رہے، بین المذاہب، ہم آہنگی اور بھائی چارے کیلئے کوشاں ہیں۔