85فیصد کراچی سمیت سندھ کے 13اضلاع میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

کراچی:سندھ میں بدترین بجلی کےبریک ڈاؤن نے پورے صوبے کو اندھیرے میں ڈبودیا ہے۔کراچی اورحیدرآبادسمیت سندھ کے 13اضلاع تاریکی میں ڈوب گئے۔حیسکو چیف کے مطابق این ٹی ڈی سی فالٹ ڈھونڈنے کی کوشش کررہا ہے،انہوں نے بتایاکہ جب این ٹی ڈی سی بجلی بحال کرےگا توہی سپلائی شروع ہوگی
،بریک ڈاؤن کی وجہ سے حیسکو ریجن کے تمام 78 گرڈاسٹیشن بند ہوگئےجبکہ شہر قائد میں ایک ہفتے کےدوران بجلی کے دوسرے بڑے بریک ڈاؤن کےباعث 85فیصدشہر تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔ترجمان حیسکو کے مطابق حیسکو ریجن کے21 گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے ہیں جن کے باعث بدین، ٹنڈومحمد خان، ڈگری، میرپورخاص، ٹنڈوجام میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔گرڈ اسٹیشن بند ہونے سے حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے کئی اضلاع تاریکی میں ڈوب گئے۔
این ٹی ڈی سی نے بتایا کہ تکنیکی فالٹ کی وجہ معلوم کررہے کی جارہی ہیں۔ذرائع کے مطابق بریک ڈاؤن سے صوبہ سندھ اور بلوچستان کا بڑا حصہ متاثر ہوا ہے جبکہ کراچی کے 85 فیصد حصہ بجلی سے محروم ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گدو سے سندھ اور بلوچستان کو بجلی فراہم کرنے والی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائنیں ٹرپ کرگئیں جس کے باعث دونوں صوبوں کے بیشتر شہروں میں بلیک آؤٹ ہے۔
ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے اورنیشنل گرڈ سے بجلی بند ہونے سے شہر قائد کے درجنوں گرد اسٹیشن بند ہوگئے،گورنر وزیراعلیٰ ہاؤس،کراچی ایئرپورٹ سمیت متعدداہم علاقے اورتنصیبات اندھیرے میں ڈوب گئی ہیں۔بجلی کے بڑے بریک ڈائون کے باعث گلستان جوہر، گلشن اقبال، گلزار ہجری، ابوالحسن اصفہانی روڈ، ملیر کے علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے، سولجر بازار، گارڈن، نارتھ کراچی کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ڈیفنس، قیوم آباد، منظور کالونی ، صدر، کلفٹن، ڈیفنس، گرومندر، لیاقت آباد، ناظم آباد میںبھی بجلی غائب ہے، اس کے علاوہ کھارادر، میٹھادر، کیماڑی سمیت متعدد علاقے بھی بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔
کراچی ایئرپورٹ اندھیرے میں ڈوبنےکےباعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔، رن وے اور آپریشن ایریا میں جنریٹرز کے ذریعے بجلی فراہم کی جارہی ہے، ایئرپورٹ کی پارکنگ ایریا میں اندھیرا، اے ایس ایف کی نفری میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بجلی بحالی کے حوالے سے حتمی تفصیل جلد فراہم کی جائے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ ای ایچ ٹی ٹرپنگ سےشہرکےاکثرحصے میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاور سپلائی سےمتعلق مزید معلومات جلد شیئر کی جائیں گی، صارفین سے تعاون کی درخواست ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن سے دھابیجی، گھارو اور پپری پمپنگ اسٹیشن بھی متاثر ہوئے ہیں۔شہر کو ملنے والے پانی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہوگئی اور بجلی کی بحالی تک تک لاکھوں گیلن پانی پمپ نہیں ہوسکے گا۔