اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نے کہا ہے کہ میرا مشن مکمل ہوگیا ہے، حکومتیں بن گئیں ہیں اب میرا کوئی رول نہیں، میں اب میں آرام کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا آج کی خوشی کی کوئی انتہا نہیں، خان صاحب سمیت پوری پارٹی نے آج کے دن کے لئے انتھک محنت کی اور سو دن کا پلان تیارہے ۔
جہانگیر ترین کا کہنا تھا میرا مشن مکمل ہوگیا ہے، حکومتیں بن گئیں ہیں اب میرا کوئی رول نہیں، میں اب میں آرام کروں گا۔
گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ’عمران خان کا 1997 میں شروع ہونے والا سفر آج زبردست کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا، پاکستان کو مبارک ہو، وزیراعظم عمران خان کو مبارک ہو۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے طویل عرصے کے لئے بیرون ملک جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جہانگیر ترین کے ترجمان بابربن عطا نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیرترین نے طویل عرصہ کیلئے بیرون ملک قیام کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ جہانگیر ترین 21 اگست کو بیرون ملک روانہ ہوجائیں گے، ان کے بیرون ملک جانے کا مقصد اپنے مستقبل کے حوالے سے سوچ بچارکرنا اور خود کو وقت دینا ہے۔