کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک بار پھر سندھ کے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی جہاں قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے حلف لیا۔
خیال رہےکہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی نے سندھ میں اپنی جیت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے صوبائی اسمبلی کی 73 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مراد علی شاہ کو ایک بار پھر سندھ کا وزیراعلیٰ مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا ۔جبکہ مراد علی شاہ سے قبل پی پی پی کے سینئر رہنما قائم علی شاہ حکومت بننے سے لے کر جولائی 2016 تک سندھ کے وزیر اعلیٰ تھے۔