اسرائیل نے قبلہ اول کے داخلی دروازے مقفل کر دیے

 

بیت المقدس :اسرائیلی فوجیوں نے مسجد ِ اقصی ٰ کے تمام داخلی دروازے بند کر دیے جس پر فلسطینی شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے والی اسرائیلی پولیس نے پرانے شہر میں ساؤنڈ بموں کا استعمال کیا۔

 

اُدھر صدر ِ فلسطین محمود عباس نے مسجد اقصی کو عبادت کے لیے بند کیے جانے پر ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا۔جاری کردہ اعلامیہ میں اسرائیل سے حالات کے مزید بگڑنے کا سدِ باب کرنے کے لیے مسجد ِ اقصیٰ کے دروازے کھولنے کی درخواست کی گئی ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مشرقی القدس اور مسجدِ اقصی ہماری سرخ پٹی ہیں۔ ان کے بغیر علاقے میں امن و امان کا قیام ناممکن ہے۔

 

دوسری جانب اردن نے قبلہ اول کو بند کرنے اور القدس کے اسلامی اوقات کے کارکنان کو وہاں سے نکالنے کی مذمت کی ہے۔