پیپلز پارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو نے کہا کہ قوم کے ساتھ تاریخی دھوکے بازی شروع ہو چکی ہے، وفاق میں مک مکا اور پنجاب میں پرچی سرکار کو تبدیلی کا نام دیا جا رہا ہے۔
مولابخش چانڈیو کا کہناتھاکہ قوم باشعور ہو چکی اور اب تبدیلی کے نام پر شروع ہونے والا تماشا دیکھ رہی ہے، یہ کیسی تبدیلی ہے جس میں اکثریت کی دعویدار حکومت کو وزارت اعلی اور اسپیکرکے لیے امیدوار نہیں ملے۔
ان کا کہنا تھا کہ مک مکا سرکار کے تیور بتا رہے ہیں کہ یہ اٹھارویں ترمیم اور صوبائی خودمختاری پر قدغن کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔