چینی وزیراعظم کا عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ،دورہ چین کی دعوت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے ٹیلیفونک رابطہ کرکے انہیں وزیراعظم منتخؓ ہونے پر مبارکباد دی اورساتھ ہی چین کے دورے کی دعوت بھی دی ۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان چین کے سماجی شعبوں ، کرپشن و غربت کے خاتمہ کے لیے تجربات سے مستفید ہونا چاہتا ہے،
انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کی ترقی میں چینی محنت کشوں کا کردار قابل ستائش ہے جبکہ پاک چین اسٹریٹیجک تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔
چینی وزیراعظم نے عمران خان کو دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ چین اورپاکستان ہرموسم کے دوست ہیں ، امید ہے سی پیک مقررہ شیڈول کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔