نریندر مودی نے پاکستان کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی ،بھارتی میڈیا

نئی دلی: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اپنے پاکستانی ہم منصب کو لکھے گئے خط میں صرف اچھے تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی گئی۔
بھارتی میڈیا نے نریندر مودی کی جانب سے چند روز کے دوران عمران خان کو ٹیلی فون اور حکومتی خط کو اہم بات قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ رہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ کا کہناتھاکہ نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں مذاکرات کا عندیہ دیا ہے۔