اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے لیے پاکستان آنے والے 10افغان دہشت گرد گرفتارکرلئے گئے ۔ میڈ یا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں افغانستان سے ٹریننگ لے کر آئے ہوئے 10دہشت گرد داخل ہو گئے جن کا مقصد وزیر اعظم عمران خان اور دیگر سیاسی شخصیات پر قاتلانہ حملہ کرنا تھا ۔ یہ دہشت گرد اسلام آباد کی نواحی علاقے میں چھپے ہوئے تھے اور افغانستان میں اپنے نیٹ ورک سے رابطے میں تھے ۔ سیکورٹی اداروں نے مختلف کارروائیوں میں ان دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا،دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ۔وزیر اعظم عمران خان کو اس حوالے سے آگاہ کیا جا چکا ہے اور ان کی سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے ۔
دوسری جانب سینئر صحافی حامد میر نے بھی بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کو سیکورٹی تھریٹس ہیں اور افغانستان سے آئے ہوئے دہشت گرد بھی گرفتار ہوئے ہیں جو وزیراعظم عمران خان کو نشانہ بنانا چاہتے تھے لیکن وزیراعظم نے دہشت گردوں کا کوئی دباؤ نہیں لیا ،واضح رہے کہ حامد میر نے وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے ہی خبر دی تاہم وہ غلطی سے وزیراعظم عمران خان کے بجائے عمران اسماعیل کو ٹیگ کر بیٹھے ۔