بیجنگ : ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں روبوٹس اور ڈرونز کا استعمال مختلف شعبوں میں بیحد عام ہوگیا ہے وہیں ٹریفک میں پھنسنے سے پریشان افراد کیلئے اُڑنے والی گاڑیاں بھی متعارف کروائی جا رہی ہیں۔
چین میں ایک ماہر انجینئر نے اُڑنے والی پہلی اسکوٹر تیار کرلی ہے جو جہاز کی طرح آسمان پر اُڑان بھر سکے گی۔ دلی ژاہو نامی چینی انجینئر نے اپنی تیار کردہ فلائینگ اسکوٹر پیش کی اور کامیاب اُڑان بھری اور اپنی 2 سال کی محنت رنگ لانے پر خوشی کا اظہار کیا۔
واضح رہے یہ فلائینگ اسکوٹر مزید جدت کے بعد باقاعدہ فروخت کیلئے پیش کی جائیگی۔