اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق کو سیکریٹری دفاع کے عہدے پر تعینات کردیا ہے ۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اکرام الحق کو سیکریٹری دفاع کے عہدے پر تعینات کرنے کی سمری کی منظوری دے دی ،جس کانوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل وزارت دفاع نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اکرام الحق کو سیکریٹری دفاع لگانے کی سمری وزیراعظم آفس کو بھجوائی گئی ۔اکرام الحق کی تقرری2سال کےلئے کنٹریکٹ پر کی گئی ہے جبکہ موجودہ سیکریٹری دفاع ضمیرالحسن 24 اگست کو ریٹائر ہورہے ہیں۔