برطانوی سفیر کا عید الاضحی پر اردو میں پیغام

 

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نےعید الاضحیٰ کے موقع پر پاکستانی قوم کے لیے پیغام دیا ہے، انہوں نے اپنا پیغام خصوصی طور پر اردو زبان میں ریکارڈ کرایا.تھامس ڈریو نے اپنے پیغام میں کہا کہ بہت سے مسلمان دوست عید الاضحی منائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ انہیں اسلام آباد کی مویشی منڈی میں آ کر اور بہت سے لوگوں کو قربانی کے جانور خریدتے دیکھ کر بہت اچھا لگا۔

 

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ برطانیہ، پاکستان اور پوری دنیا میں مسلمان عید کی خوشیاں منا رہے ہیں، اس موقع پر تمام ملسمانوں کو ان کی اور برطانوی ہائی کمیشن کی ٹیم کی جانب سے دلی عید مبارک ہو۔اس سے قبل پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تمام مسلمانوں کو حج کی مبارک باد دی اور مسلم امہ کے لیے نیک تمناؤں کا اطہار کیا۔مارٹن کوبلر نے فریضہ مقدس ادا کرنے والے عازمین کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ یہ حج امتِ مسلمہ کے لیے خوشحالی ، امن اور ہم آہنگی لائے۔