پاؤں کو180ڈگری کےرخ پرموڑکرالٹےقدموں چلنےوالاشخص

مشی گن: ایک امریکی شہری نے الٹے قدموں چل کر سب کو حیران کردیا، امریکی شہری حیرت انگیز طور پر اپنے پاؤں کو 180 ڈگری کے رخ پر موڑبنا کسی تکلیف کے چل سکتا ہے۔


امریکی شہری کو یہ انوکھی صلاحیت اس وقت حاصل ہوئی جب وہ ورزش کے دوران جم میں دو بلند دیواروں کے درمیان تنی ہوئی ایک رسی پر چلنے کی کوشش میں نیچے گرگئے تھے،اس حادثے کے بعد موسس کو اپنے پیروں میں نمایاں تبدیلی محسوس ہوئی اور جلد وہ جان گئے کہ بغیر تکلیف کے وہ اپنی ٹانگوں کو 180 ڈگری کے زاویئے پر موڑ کر چل سکتے ہیں۔


امریکی شخص موسس لینہم کو 14 سال کی عمر سے اپنے پاؤں کو مخالف سمت میں موڑ کر پیدل چلنے پر ’مسٹر پلاسٹک‘ کے نام سے پکارا جاتا ہے اور ایسی مثال دنیا میں کہیں اور نہیں ملتی۔


ماہرین طب کا کہنا ہے کہ ایسا ٹانگوں، گھٹنوں اور کولہوں کے جوڑوں میں کارٹیلیج (کرکری ہڈی) کی دگنی مقدار کی موجودگی سے ہوتا ہے۔


یہ کسی جوڑ پر ہڈیوں کے آپس میں ملنے والے مقام پر ہڈیوں کی سطح کو چکنا رکھتی ہے جس سے ہڈیوں کو حرکت اور موڑنے کے دوران تکلیف نہیں ہوتی اور ہم آسانی سے اٹھ بیٹھ سکتے ہیں۔