لاڑکانہ: پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ قوم وزیراعظم عمران کی تبدیلی کی باتیں سننا نہیں بلکہ ان پر عمل چاہتی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جمہوری قوتیں اب وزیراعظم کو ان کے 100 روزہ ایجنڈے پر عمل کرنے کے لیے دن گنوائیں گے۔
نثار احمد کھوڑو کا کہنا تھا کہ ملک میں خان صاحب کی تبدیلی کے ایجنڈے کے 100 روز کے دنوں کی گنتی شروع ہوچکی ہے، عمران خان کے پاس خود کے ایجنڈے پر عمل درآمد کے لیے باقی 94 روز رہ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان اور تبدیلی کی باتیں کرنے والوں کا تین ماہ کے بعد پتہ چل جائے گا
انہوں نے کہا کہ آمر پرویز مشرف اور عمران خان کی حکومت ایک ہی ایجنڈے کا تسلسل ہے، سندھ میں پانی کمی کے باعث لاکھوں اراضی پی محیط زرعی زمین سمندر تباہ کرچکی ہے جس کے لیے وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 1991 معاہدے پر مکمل طور پر عمل درآمد کرکے سندھ کو اپنے حصے کا پورا پانی فراہم کیا جائے جبکہ کوٹری سے نیچے کم از کم 10 ملین ایکڑ فوٹ پانی چھوڑا جائے