اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کے حوالے سے آصف علی زرداری یا کسی اور کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے بھجوایا تو غور کریں گے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز مشرف کا معاملہ عدالت میں ہے،
ایگزیکٹو کی حیثیت سے عدلیہ کے کام میں مداخلت نہیں کرسکتے،اگر عدلیہ نےمشرف سےمتعلق کوئی حکم دیاتواس کو بجا لائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف اور ان کی بیٹی کا نام ای سی ایل میں ڈالنےکےلئےایف آئی اے نے سفارش کی اور کابینہ نے ڈالنے کی منظوری دی ۔