سیالکوٹ: سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ الیکشن سے پہلے جو توقعات تھیں، نتائج ان کے برعکس اور مایوس کن رہے۔سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے عوام کی جانب سے کوئی شکایت نہیں ملی پھر بھی حمایت کا یقین دلانے والوں نے ہم سے وفا نہ کی۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے ساتھ ملاقات کرنے سے ہمارے حوصلے بلند ہوتے ہیں لیکن جب میں ان سے جیل میں ملنے جاتا ہوں تو مجھ سے کم مارجن کے متعلق ضرور پوچھتے ہیں، پھر بھی میں اپنے حلقے کے عوام کا شکر گزار ہوں اور ووٹ کم ملنے پر خود احتسابی کے عمل سے گزر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مخالفین پوری کوشش میں ہیں کہ نیب میں نام نہاد کیس بنا کر مجھے جیل میں ڈالا جائے۔