کراچی: منی لانڈرنگ کیس سے متعلق ایف آئی اے حکام نے تصدیق کی ہےکہ رقم سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد 400 کے لگ بھگ ہے۔
ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق ان افراد میں سیاستدان، بیوروکریٹس سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کے پہلے مرحلے میں 32افراد کے خلاف تحقیقات جاری ہیں،دوسرے مرحلے میں 400افراد کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہناہے کہ پیسوں کا فائدہ اٹھانے والوں کی فہرست ایف آئی اے نے تیار کر رکھی ہے،ان افراد میں سندھ کے سابق وزرا بھی شامل ہیں۔
ایف آئی اےذرائع کے مطابق مختلف سینئر بیوروکریٹس کی فہرستیں بھی تیار ہیں،انتقال کرجانے والے کچھ بیوروکریٹس کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں ،ایف آئی اے حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر فہرست کی تصدیق کی۔