افغانستان کےامن وسلامتی سےمتعلق ہونیوالی عالمی امن کانفرنس ملتوی

ماسکو:4 ستمبرکوماسکو میں ہونیوالی عالمی کانفرنس ملتوی کردی گئی ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماسکو میں مجوزہ افغان کانفرنس افغانستان کے صدر اشرف غنی اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کے بعد غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے موقف اختیار کیا کہ افغانستان میں امن عمل کی قیادت افغانستان کے شہریوں کو کرنا چاہیے۔

دوسری جانب روسی وزارت خارجہ نے بھی بیان میں کانفرنس ملتوی کرنے کی تصدیق کی۔

خیال رہے کہ افغانستان نے ملک میں امن و استحکام کیلئے رواں سال 4 ستمبرکو عالمی کانفرنس کے انعقادکا اعلان کیا تھا۔

مجوزہ کانفرنس میں پاکستان،افغانستان،بھارت و طالبان کو مدعو کیا گیا تھا جبکہ طالبان نے شرکت کی بھی حامی بھری تھی تاہم امریکا نے شرکت سے انکار کردیا تھا۔